بارش کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا

نئی دہلی (پی این آئی) بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں بارش کا 40 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا جہاں 24 گھنٹے میں 154 ملی میٹر بارش ریکارڈ گئی ہے۔شدید بارش سے شہر کے کئی حصے ڈوب چکے ہیں۔

سڑکیں، گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگے جبکہ آندھی اور طوفان سے مختلف حادثات میں 12 افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔پانی جمع ہونے سے بجلی کا نظام بھی درہم برہم ہے۔بھارتی محکمہ موسمیات نے مزید بارشوں کی پیش گوئی کرتے ہوئے ییلو وارننگ جاری کردی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close