بارشوں سے ملک بھر میں بڑی تعداد میں افراد جاں بحق

اسلام آباد (پی این آئی ) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی ( این ڈی ایم اے ) کے مطابق حالیہبارشوں نے ملک بھر میں 76 افراد کی جان لے لی جبکہ اس دوران 133 افراد زخمی بھی ہوگئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق حالیہ مون سون بارشوں سے ہونے والے جانی و مالی نقصان سے متعلق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک بھر سے 9 افراد زندگی کی بازی ہار گئے اور اس دوران 8 افراد زخمی بھی ہوئے۔

جاری کردہ رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 30 مرد، 15 خواتین اور 31 بچے شامل ہیں، ان میں سب سے زیادہ اموات پنجاب میں 48، خیبر پختونخوا میں 20، بلوچستان میں 5 اور آزاد کشمیر میں 3 اموات ريکارڈ کی گئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close