کراچی(پی این آئی)پنجاب اور سندھ سمیت کراچی میں صبح بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔کراچی کے مختلف علاقوں میں گزشتہ رات سے ہلکی تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے جب کہ ہفتے کی صبح بھی مختلف علاقوں میں ہلکی بارش ہوئی جس سے شہر کا موسم خوشگوار ہوگیا۔کراچی میں دن کے اوقات میں ملیر اور اس کے گردو نواح میں موسلا دھار بارش ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران کراچی میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 30 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 سے 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوسکتا ہے، جنوب مغرب سے چلنے والی ہواؤں کی رفتار 14 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔دوسری جانب لاہور کے مختلف علاقوں سمیت قصور اور گجرات میں بھی صبح سویرے بارش ہوئی۔ادھر سندھ کے علاقے لاڑکانہ، جیکب آباد، دادو، سبی، ڈھاڈر اور گردونواح میں بھی بارش ریکارڈ کی گئی۔محکمہ موسمیات کے مطابق آج حیدرآباد، ٹھٹہ، بدین، سانگھڑ اور میرپور خاص سمیت سندھ کے بیشتر علاقوں میں موسلادھار بارش ہوسکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں