ملک بھر میں بادلوں کی گھن گرج،موسلا دھار بارشوں کا امکان ،ایمرجنسی نافذ

اسلام آباد(پی این آئی) ملک بھر میں جاری مون سون بارشوں کے سبب مئیر کراچی نے شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کردی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کی ڈائریکٹر کوارڈنیشن نے اعلامیہ جاری کردیا ہے، اعلامیہ میں شہر میں رین ایمرجنسی نافذ کرتے ہوئے میونسپل کارپوریشن ملازمین کی چھٹیاں منسوخ کرتے ہوئے تمام متعلقہ افسران کو چوبیس گھنٹے فیلڈ میں رہنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ،نوٹیفکیشن کے مطابق بارش کے بعد صورتحال بہتر ہونے تک افسران ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے مون سون کے دوسرے سپیل کی پیشگوئی کرتے ہوئے بروقت اقدامات کی ہدایت کر دی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close