اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز کشمیر، گلگت بلتستان ،خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار ، پنجاب،مشرقی/ شما ل مشرقی بلوچستان اور سندھ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔اس دوران پنجاب، اسلام آباد، کشمیر، خیبر پختونخوا اور شمال مشرقی بلوچستان میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی /وسطی پنجاب، خطہ پوٹھوہار، خیبر پختونخوا،کشمیر ,گلگت بلتستان اورسندھ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔
ملک کے دیگر علاقوں میں گرم اور مرطوب رہا۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: فیصل آباد 40، نور پور تھل 27، ساہیوال 26، جھنگ 19، ٹی ٹی سنگھ 18، لاہور (سٹی 12 اور ایئرپورٹ 07)، سرگودھا ، حافظ آباد 07، نارووال 06، قصور 05، بھکر، گوجرانوالہ03، کروڑ (لیہ)، اوکاڑہ 01،خیبرپختونخوا: دیر (بالائی 20 اور زیریں 01)، کالام 17، پتن 12، بالاکوٹ 09، مالم جبہ 08، سیدو شریف 05، ڈی آئی خان (سٹی 04 اور ایئرپورٹ 03)، پاراچنار 02، دروش 01،گلگت بلتستان: بگروٹ 09، ہنزہ 06، گلگت 05، گوپس 03، استور 01،کشمیر: مظفرآباد (شہر 06 اور ایئرپورٹ 03)، بلوچستان: سبی 09، ژوب 05، سندھ: موہنجو داڑو میں 01 ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت 45 ، شہید بینظیرآباد اور دالبندین میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں