9جولائی تک بارشوں کی پیشنگوئی کر دی گئی

کراچی (پی این آئی) کراچی میں کل(جمعہ) سے مون سون بارش شروع ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق جمعے کوکراچی کے مضافات میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

 

 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہوائیں مشرقی اور شمال مغربی سندھ میں داخل ہو سکتی ہیں، مون سون ہوائیں بتدریج سندھ میں پھیل جائیں گی۔دادو اور جامشورو میں آندھی اور بارش کا امکان ہے جبکہ قمبر، تھر پارکر اور عمر کوٹ میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ 9 جولائی کے دوران لاڑکانہ، جیکب آباد اور کشمور میں بارش کا امکان ہے۔کراچی کے علاوہ حیدر آباد میں بھی 9 جولائی کے دوران گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران مختلف مقامات پر کہیں کہیں موسلا دھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں