بارشیں مزید کتنے دن جاری رہیں گی؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کردی

لاہور(پی این آئی)لاہور سمیت مختلف شہروں میں بارش کا سلسلہ جاری ہے، محکمہ موسمیات نے مزید 2روز تک بارشوں کی پیشگوئی کردی۔پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور میں ایک بار پھر بارش کا سلسلہ شروع ہو گیا،ماڈل ٹاؤن، جوہر ٹاؤن، کینال روڈ، گلبرگ اور اطراف کے علاقوں میں بارش جاری ہے،ڈیوس روڈ، حبیب اللہ روڈ، شملہ پہاڑی اور اطراف میں بارش جاری ہے، محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ بارشوں کا سلسلہ دو روز تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close