محکمہ موسمیات نے 5دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے 5دن مسلسل بارشوں کی پیشنگوئی کر دی۔۔ موسمیاتی تجزیہ کاروں نے کراچی میں 7سے 11جولائی کے دوران بارش کا امکان ظاہر کردیا۔

موسمیاتی تجزیہ کار جواد میمن نے کہا ہے کہ اس وقت خلیج بنگال پر ہوا کا ایک کم دباو موجود ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ ہوا کا یہ دباو گجرات آیا تو کراچی میں 9 سے 11 جولائی کو بارش متوقع ہے۔موسمیاتی تجزیہ کار نے یہ بھی کہا کہ پہلے اسپیل کے دوران کراچی میں 30 سے 40 ملی میٹر بارش ہوسکتی ہے۔جواد میمن کا کہنا تھا کہ کراچی میں فی الحال شدید بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close