ریکارڈ توڑ بارشیں شروع ہوگئیں، کتنے سال کا ریکارڈ ٹوٹ گیا؟ اہم خبر

لاہور(پی این آئی )لاہور میں بارش کا 30 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا ہے ،شہر بھر میں 10 گھنٹوں میں 291 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ترجمان نگران پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں بتایا گیاہے کہ شہر بھر کے درجن سے زائد علاقوں میں 200 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی۔

 

 

 

موسمیاتی تبدیلیوں اور مون سون کے جوبن کی وجہ سے شہر لاہور بارش کی زد میں آ چکا ہے ،شہر بھر کی انتظامیہ اور واسا لاہور کے تمام افسران و سٹاف نکاسی آب کے لیے مکمل متحرک ہیں۔کمشنر لاہور محمد علی رندھاوا نے کہا کہ اس سے قبل رواں سال لاہور میں زیادہ سے زیادہ 256 ملی میٹر بارش 26 جون کو ہوئی، گزشتہ سال 2022 میں لاہور میں 238 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی،اس سے قبل 2018 میں لاہور میں 288 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی تھی، گزشتہ 30 برسوں میں لاہور میں اتنے کم وقت میں اتنی بارش نہیں ہوئی۔ایم ڈی واسا غفران احمد کا کہناتھا کہ بارش تھمنے کے چند گھنٹوں میں ہی تمام نشیبی علاقے کلیئر کردیئے جائیں گے،سسٹم اپنی مکمل استعداد پر نکاسیٔ آب کو ممکن بنا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں