بارش کا اگلا سپیل کب شروع ہوگا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) لاہوریئے الرٹ ہو جائیں، نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ بارش کا اگلا سپیل آج رات 9 بجے آنے کی پیشگوئی ہے۔ بارش نے لاہور میں اربن فلڈنگ کی صورت حال پیدا کر دی، شہر میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے، سڑکیں نہر کا منظر پیش کرنے لگیں۔

 

 

 

نشیبی علاقوں میں کئی کئی فٹ پانی جمع ہونے سے گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں ڈوب گئیں اور چلنے سے انکار کر دیا۔ نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کا کہنا ہے کہ لاہور میں بارش سے 6 افراد جاں بحق ہو گئے۔ بارش کے سبب لاہور کے درجنوں فیڈرز ٹرپ کر گئے جس کے سبب کئی علاقوں میں برقی رو معطل ہو گئی۔ جنرل ہسپتال اور گنگا رام ہسپتال میں بارش کا پانی جمع ہونے سے مریضوں کو شدید اذیت اور لواحقین کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ پانی وارڈز حتی کہ آپریشن تھیٹرز میں بھی داخل ہو گیا، کئی شعبوں کو خالی کروانا پڑا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close