آئندہ چوبیس گھنٹوں میں کہاں کہاں بارشوں کا امکان ہے؟پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کے روز کشمیر، گلگت بلتستان ، خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار اور بالائی پنجاب میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم شدید گرم اورمرطوب رہے گا۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم کشمیر، مری ، کاکول اور بالاکوٹ میں بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: پنجاب: مری 34، خیبرپختونخوا:کاکول 28 ، بالاکوٹ 01 ، کشمیر:راولاکوٹ 14، کوٹلی 04، گڑھی دوپٹہ 03 اور مظفرآباد (ائیرپورٹ) میں 01 ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی 48، دالبندین اور سبی میں46 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close