کراچی(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے 7 اور 8 جولائی کو کراچی میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کی پیش گوئی کر دی۔تفصیلات کے مطابق مون سون بارشوں کے نئے سلسلے کی پیش گوئی کے مطابق بحیرہ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں جس کے باعث کراچی کے کچھ مقامات پر تیز اور موسلادھار بارشیں بھی ہوسکتی ہیں۔
دیہی سندھ کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارشیں متوقع ہے۔محکمہ موسمیات کی پیش گوئی کے مطابق بلوچستان کے مختلف اضلاع میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار مون سون بارشیں ہوسکتی ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں