لاہور (پی این آئی) مون سون بارشوں کی پیش گوئی، ضلعی انتظامیہ نے انتظامات کو حتمی شکل دے دی۔ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ واسا کے 110، ایم سی ایل کے 106 ڈی واٹرنگ سیٹ مکمل فعال ہوں گے۔ جو علاقے واسا کے زیر انتظام نہیں وہاں ایم سی ایل ایمرجنسی کیمپس لگائے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈی سی لاہور نے مون سون بارشوں کی پیش نظر تمام متعلقہ محکموں کے نمائندوں سے میٹنگ کرتے ہوئے ہدایات جاری کر دیں۔
ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ واسا کے 110، ایم سی ایل کے 106 ڈی واٹرنگ سیٹ مکمل فعال ہوں گے۔ جو علاقے واسا کے زیر انتظام نہیں وہاں ایم سی ایل ایمرجنسی کیمپس لگائے جائیں گے۔شہر بھر میں ایمرجنسی کیمپس اور فوکل پرسنز کی فہرست کی عوام کے لیے تشہیر کی جائے گی۔رافعہ حیدرنے واضح کیا کہ رات تک تمام نالوں کی ڈی سلٹنگ اور صفائی مکمل کی جائے گی۔تمام اسٹنٹ کمشنرکو ہدایات دیتے ہوئے ڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ تمام کیمپس پر مشینری اور سٹاف کی حاضری کو سرپرائز چیک کریں۔شہر کے قریبی دیہی علاقوں پر بھی توجہ دیتے ہوئے نکاسی آب کے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ رافعہ حیدر نے بتایا کہ بارش اور سیلاب کے پیش نظر محکمہ لائیو سٹاک جانوروں کے لیے میڈیکل کیمپس لگائیں۔ سول ڈیفنس شہر کی اہم شاہراہوں پر پھنسی گاڑیوں کو نکالنے کے لیے خصوصی انتظامات کرے گا۔ڈی سی لاہورنے بتایا کہ محکمہ صحت سیلاب کے پیش نظر خصوصی فلڈ کیمپس اور فلڈ کٹس کا انتظام کرے گا۔ مزید برآںڈی سی لاہور کا کہنا تھا کہ بارش اور سیلابی صورتحال کی پیش گوئی کے پیش نظر ہر محکمہ اپنی ذمہ داری نبھائے۔ ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی سربراہی میں تمام متعلقہ محکموں کی پلاننگ کا جائزہ اجلاس ہو ا ۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے ڈی سی لاہور کو بریفنگ دی، اسٹنٹ کمشنرز ،واسا، ایم سی ایل، ریسکیو 1122، لیسکو، لائیو سٹاک، والڈ سٹی ،محکمہ اریگیشن، سول ڈیفنس، صحت، تعلیم، محکمہ ماحولیات کے نمائندوں نے بھی شرکت کی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں