بارشیں برسانے والا نیا سسٹم آج رات ملک میں داخل ہونے کی پیشنگوئی ،کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ خوشخبری سنادی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) پی ڈی ایم اے نے کہاکہ بارشیں برسانے والا نیا سسٹم آج رات سے ملک میں داخل ہو گا۔نجی ٹی وی چینل کے مطابق پی ڈی ایم اے رپورٹ کے مطابق آج رات سے 8جولائی تک لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، اٹک، چکوال اور جہلم میں بارش کا امکان ہے، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ اور گجرات میں بھی بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق فیصل آباد، شیخوپورہ، جھنگ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہوائوں کیساتھ بادل برسیں گے،

بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔رپورٹ کے مطابق 5سے 8جولائی تک ڈی جی خان، راجن پور،بھکر اور لیہ میں بارش کا امکان ہے،ملتان، ساہیوال، بہاولپور، کوٹ ادو، بہاولنگر اور اوکاڑہ میں بھی بارش متوقع ہے۔پی ڈی ایم اے کاکہناہے کہ موسلادھار بارش کے باعث 6جولائی سے ڈی جی خان کے پہاڑی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے،4سے 7جولائی تک لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،اسی دوران مری میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close