شہری تیارہوجائیں، محکمہ موسمیات نے پھر بارشوں کی نوید سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطاطق پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ وسطی اور جنوبی میدانی علاقوں میں شدید گرم اورمرطوب رہے گا۔

تاہم کشمیر، بالائی خیبر پختونخوا ،اسلام آباد،خطۂ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش متوقع۔اس دوران چند مقامات پر موسلا دھار بارش کی توقع۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔ تاہم بالائی خیبر پختونخوا، وسطی پنجاب، کشمیر اور خضدار میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: خیبرپختونخوا: مردان 11، پنجاب: خانپور10، اسلام آباد(بوکرہ04) ، اٹک02،بلوچستان:خضدار09، کشمیر:مظفر آباد(سٹی03اورائرپورٹ02) ملی میٹر بار ش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی ، دالبندین48،سبی اور دادو میں 45 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close