لاہور(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے مون سون بارشوں کو پیش گوئی کردی۔محکمہ موسمیات کا کہناہے کہ 3جولائی سے 8جولائی تک ملک بھر میں مون سون بارشوں کا آغاز ہونے کا امکان ہے، بحیرہ عرب میں مرطوب ہوائیں ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق 3سے 8جولائی تک اسلام آباد، راولپنڈی، مری اور گلیات میں موسلادھار بار ش اور ژالہ باری کا امکان ہے،5سے 8جولائی تک بارکھان، لسبیلہ، ڈی آئی خان، ملتان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، 7سے 8جولائی کو سکھر، جیکب آباد، ٹھٹھہ، عمرکوٹ، حیدر آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ 4سے 7جولائی تک راولپنڈی ، اسلام آباد میں بارش سے اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے،کشمیر، گلگت بلتستان کے پہاڑی علاقوں میں لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ ہے،6سے 8جولائی کو موسلادھار بارش سے ڈی آئی خان میں سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔محکمہ موسمیات نے سیاحوں اور متعلقہ اداروں کو محتاط رہنے کی ہدایت جاری کردی،آندھی، گرج چمک کیساتھ بارش سے کمزور انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں