مون سون کا پہلا سپیل پاکستان میں کب داخل ہوگا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

لاہور (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 4جولائی سے ملک کے بالائی علاقوں میں مو ن سون بارشوں کا پہلا سلسلہ داخل ہوگا جبکہ 4سے 8جولائی کے دوران شمالی پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا امکان ہے۔

 

 

ترجمان محکمہ موسمیات کے مطابق صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت شمالی پنجاب کے بیشتر علاقوں راولپنڈی،اسلام آباد،اٹک ،گوجرانوالہ،گجرات،سیالکوٹ ،نارووال ،ظفروال، نارنگ منڈی،جہلم کھاریاں،پنڈی گھیپ،کلرسیداں،چکوال،میانوالی،حافظ آباد ،منڈی بہائوالدین ،قصور ،ڈسکہ ،چنیوٹ ،شیخوپورہ،سرگودھا ،تلاگنگ اورچکوال میں 4سے 8 جولائی کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے، اس دوران ملک کے کچھ علاقوں میں100سے 150 ملی میٹر تک بارش ہونے کی توقع ہے جبکہ شمالی و جنوبی پنجاب، بلوچستان اور سندھ کے مختلف علاقوں میں7اور 8جولائی کے دوران آندھی کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close