محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اتوار اور پیر کے روز ہلکی بارش کا امکان ہے ۔ ارلی وارننگ سینٹر کی پیش گوئی کے مطابق اگلے تین روز کے دوران موسم جزوی طورپرابرآلود اورمرطوب ہونے کے ساتھ رات و صبح کے اوقات میں بوندا باندی اورہلکی بارش کا امکان ہے،اس دوران دوپہر کے وقت سمندری ہوائیں بدستورمعطل رہنے اوربلوچستان کی مغربی ہوائیں چلنے کا امکان ہے تاہم شام کے وقت سمندر کی جنوب مغربی ہوائیں بحال ہوسکتی ہیں،

ہوا میں نمی کا تناسب 55 سے 65 فیصد ہونے کے سبب اصل درجہ حرارت سے زیادہ گرمی محسوس کی جاسکتی ہے۔دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب میں آئندہ 24 گھنٹے کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں ہے ، تاہم آئندہ ہفتے بارش برسانے والا سسٹم پنجاب کو متاثر کرے گا ، ا س دوران لاہور سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں گرم چمک کے ساتھ بارش کا مکان ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close