محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق پیشنگوئی کردی

لاہور(پی این آئی) محکمہ موسمیات نے بارشوں سے متعلق پیشنگوئی کردی۔۔ پی ڈی ایم اے نے کہا ہے کہ پنجاب کے مختلف اضلاع میں جاری بارشوں کا سلسلہ کل تک ختم ہو جائے گا۔ پی ڈی ایم اے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

 

 

 

 

تاہم لاہور، گوجرانوالہ، شیخوپورہ، قصور، سیالکوٹ، نارووال، ساہیوال، فیصل آباد، میانوالی، خوشاب، بھکر، لیہ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، جھنگ، ملتان، بہاولپور، ڈی جی خان اور راجن پور میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ بارشوں کا یہ سلسلہ کل شام تک جاری رہ سکتا ہے جس کے بعد ہفتے کے روز سے ملک میں درجہ حرارت ایک مرتبہ پھر سے بڑھنا شروع ہوجائے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close