عید کا مزہ دوبالا ہوگیا، محکمہ موسمیات نے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی

لاہور(پی این آئی) عید کامزہ دوبالا کرنےکیلئےبارش برسانےوالا سسٹم لاہور پہنچ گیا۔ شہر ایک بار پھر بادلوں کی لپیٹ میں پی ڈی ایم اے نے آج سے بارشوں کی پیش گوئی کردی۔ لاہور کو ایک بار پھر سے بادلوں نے گھیر لیا ہے۔عیدکے دنوں میں موسم خوشگوار رہنے کی توقع ہے۔

پی ڈی ایم اے نے آج سے30 جون تک گرج چمک کیساتھ بادل برسنےکی پیش گوئی کی ہے۔ میگا منصوبوں پر کام کرنیوالے ایل ڈی اے افسر عید لاہور میں ہی کریں گے۔بارشیں برسانے والا سسٹم شہر میں داخل ہوگیاہے۔ آج درجہ حرارت 31ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ماہرین موسمیات کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں میں لاہور میں بارش ہونے کا 2فیصد امکان ہے۔ بارش برسانے والا سسٹم 30 جون تک شہر میں رہے گا ۔زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت35اورکم سے کم 27ڈگری سینٹی گریڈ رہنےکاامکان ہے۔ جبکہ دوسری طرف لاہور پاکستان کے آلودہ ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر آ گیاہے۔ آلودگی کی مجموعی شرح 110ریکارڈکی گئی ہے۔ شاہدرہ میں 151اورمال روڈ پر شرح آلودگی 120ریکارڈ کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close