کراچی (پی این آئی)پری مون سون بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟۔۔ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری ہے , 30 جون تک موسم کیسا رہیگا ؟ اس حوالے سےمحکمہ موسمیات نے اہم پیش گوئی کر دی۔ پری مون سون بارشوں کا سلسلہ سندھ تک پھیل گیا ہے اور کراچی کے مختلف علاقوں میں رات گئے ہلکی بارش ہوئی ہے۔
ملیر ،نارتھ کراچی، نیوکراچی، نارتھ ناظم آباد، ناظم آباد اور دستگیر میں بارش ہوئی،اس کے علاوہ سندھ کے دیگر شہروں سکھر، جیکب آباد، میرپورخاص، بدین، گولاڑچی اور ٹنڈوباگو میں تیز ہوائیں اور بارش ریکارڈ کی گئی۔ محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ آج اسلام آباد ،پنجاب، بالائی خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چندمقامات بارش کا امکان ہے۔اُدھر ملکہ کوہسار مری ،مالاکنڈ شہر،گجرات اور بیلہ میں بھی بارش ہوئی۔ 30 جون تک سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں