محکمہ موسمیات نے ستمبرتک مون سون، بارشوں اور ہیٹ ویو سے خبردار کردیا

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کی جانب سے جولائی تا ستمبر کےدوران مون سون آب وہوا کےجاری جائزے کے مطابق عالمی پیش گوئی کے لیے بنائے گئےماڈلز کے مطابق پاکستان کے بیشتر علاقوں میں مون سون کے دوران معمول کی بارشیں ہونے کا امکان ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمن نے کہا ہے کہ پری مون سون بارشوں سے موجودہ شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔

اپنے ٹوئٹ میں وفاقی وزیر نے کہا کہ محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری کے مطابق  30 جون ملک بھر میں پری مون سون بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہےجس کی وجہ سے موجودہ شدید گرمی کی لہر میں کمی کا امکان ہے۔ انہوںنے کہا 30 جون کے درمیان اسلام آباد اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر پختون خواہ میں تیز ہواؤں، گرج چمک اور موسلادھار بارش کی توقع ہے۔

 

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close