اسلام آباد(پی این آئی)بدھ کے روز موسم کی صورتحال کے متعلق محکمہ موسمیات کہنا ہے کہ اسلام آباد میں دن کے اوقات میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ شام یا رات میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا، جبکہ سرگودھا، ساہیوال، اوکاڑہ، قصور، لاہور، گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا،
دیر،سوات، مالا کنڈ، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد، کاکول ، بالاکوٹ،ہری پور میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، پشاور،مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، کرک ، لکی مروت اور کوہاٹ میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہ موسمیات کا کہناہے کہ مالا کنڈ، ایبٹ آباد ،کاکول، سوات، دیر، بالاکوٹ اور کوہاٹ میں چند مقامات پر موسلا دھار بارش اور ژالہ باری کا بھی امکان ہے ، جبکہ مری، گلیات ،اٹک، چکوال، جہلم ،راولپنڈی، میانوالی، خوشاب میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے ، سیالکوٹ، گجرات، نارووال، منڈی بہاوالدین اور فیصل آباد میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں