گرمی سے پریشان شہریوں کیلئے مزید بارشوں کی پیشنگوئی آگئی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

تاہم بالائی پنجاب، اسلام آباد ،خطۂ پوٹھوہار، بالائی خیبر پختونخوا، مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقا مات پر تیز ہواؤں / آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا۔ تا ہم مشرقی بلوچستان، جنوبی پنجاب، گلگت بلتستان اور بالائی خیبر پختونخوا میں چند مقا مات پر گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔سب سے زیادہ بارش: بلوچستان: ژوب 40، لسبیلہ 06، خضدار 02،پنجاب: ڈیرہ غازی خان 30، بہاولپور (ایئر پورٹ 27، سٹی 12) ، ملتان 14، خانپور 09، گلگت بلتستان: بگروٹ 15، استور 01، خیبرپختونخوا: مالم جبہ 15، پٹن 08، میرکھانی 05، پاراچنار03 ،دروش 02اورکالام میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : سبی 44، دادو، دالبندین، جیکب آباد اورنوکنڈی میں 43 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں