لاہور (پی این آئی) ملک کے بالائی حصوں پنجاب، کشمیر، گلگت بلتستان، خیبر پختونخوا اور بلوچستان میں آج بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ ملتان بہاولپور سمیت زیریں پنجاب میں گذشتہ روز بارش کے بعد بجلی کی سپلائی معطل رہی۔
دوسری جانب کوہ سلیمان کے گرد موسلادھار بارش کے بعد لینڈ سلائیڈنگ کی کیفیت رہی۔کراچی کے کچھ علاقوں میں بھی گذشتہ روز رجم جھم ہوئی۔ لاہور میں بارش کی ملک بھر میں سب سے زیادہ ریکارڈ کی گئی، محکمہ موسمیات نے پری مون سون بارشیں 30 جون تک ہونے کی پیش گوئی کر رکھی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں