پری مون سون بارشیں شروع ہوگئیں، گرمی سے بے حال شہریوں کیلئے خوشخبری

لاہور (پی این آئی) پری مون سون بارشیں شروع ہوگئیں۔۔۔ لاہور، اسلام آباد اور پشاور سمیت ملک کے بالائی علاقوں میں آج آندھی کے ساتھ پری مون سون بارشوں کا امکان ہے۔ کراچی کے مختلف علاقوں میں گذشتہ شب بارش کے باعث گرمی میں کمی دیکھی گئی۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں رم جھم نے رنگ جمایا تو جڑواں شہر راولپنڈی اور لوئر دیر میں موسلادھار بارش نے موسم دلفریب بنا دیا۔محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے بالائی علاقوں پنجاب، خیبر پختونخوا، شمالی و مشرقی بلوچستان اور کشمیر میں آج آندھی کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close