گرمی کی شدید لہر، گلیشیئز پھٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا

اسلام آباد(پی این آئی) شمالی علاقوں میں گرمی کی شدید لہرسے گلیشیئرز پھٹنے کا خدشہ پیدا ہو گیا۔ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیئرز تیزی سے پگھل رہے ہیں، گلیشیئر سے نکلنے والے ندی نالوں میں طغیانی کی کیفیت ہے، دریائے سندھ میں پانی کا بہا ئوغیر معمولی ہو رہا ہے۔شمشال ویلی، گانچھے، پسو اور سکردو سے ملحقہ علاقوں میں ندی نالوں میں بھی طغیانی ہے جبکہ دریائے سندھ میں پانی کا بہائو 2لاکھ کیوسک سے بڑھ چکا ہے۔

ذرائع وزارت آبی وسائل کے مطابق گرمی کی شدت میں اضافے یا برقرار رہنے سے دریائے سندھ کا بہائو ساڑھے 3لاکھ کیوسک تک جا سکتا ہے، گرمی کی شدت اور حبس سے بھی گلیشیئر پگھلنے کا خدشہ ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close