بارشوں کا حالیہ سلسلے کب تک برسے گا؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

لاہور ( پی این آئی ) ملک میں آج سے موسلادھار بارشیں برسانے والا سسٹم داخل ہو گا ، عید پر موسم کیسا رہے گا؟ اس حوالے سےمحکمہ موسمیات نے اہم پیشگوئی کر دی۔

ملک میں آج رات سے 30 جون کے دوران ملک کے مختلف حصوں میں بارش متوقع ہے۔پراونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب کے مطابق عید پر بھی موسم خوش گوار رہنے کی توقع ہے، صوبائی کنٹرول روم سمیت ڈسٹرکٹس ایمرجنسی آپریشن سینٹرز کو الرٹ کر دیا گیا ہے۔ آج رات سے 30 جون کے دوران لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، میانوالی اور سرگودھا میں بارش ہو سکتی ہے۔حافظ آباد، منڈی بہاؤالدین، سیالکوٹ، نارووال، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں بھی بارش ہو سکتی ہے۔پی ڈی ایم اے کے مطابق 26 سے 29 جون کےدوران ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال، پاکپتن اور اوکاڑہ میں آندھی، گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔27 جون کو ڈی جی خان میں سیلابی صورت حال کا اندیشہ ہے، مسافر اور سیاح حضرات ناخوشگوار صورتِ حال سے بچنے کے لیے محتاط رہیں۔

موسلادھار بارشوں سے 26 اور 27 جون کو لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے جبکہ مری میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں