اسلام آباد(پی این آئی) مغربی ہواؤں کا بارشیں برسانے والا سسٹم پاکستان میں داخل ہوگیا ہے جس کے باعث ملک کے بالائی علاقوں اور پوٹھوہار ریجن میں موسلادھار بارشیں شروع ہوگئی ہیں ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کشمیر ، خیبر پختونخوا اور راولپنڈی کے علاقوں میں موسلادھار بارش ہوئی ، بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ چند روز تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔
بلوچستان کے مختلف علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارشوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ مغبی ہواؤں کا سسٹم آج شام تک پنجاب کے میدانی علاقوں میں پہنچنے کا امکان ہے جس کے باعث لاہور ، گوجرانوالہ ، گجرات ، شیخوپورہ ، سیالکوٹ اور قصور سمیت مختلف علاقوں میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ آج دن کے وقت پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقے شدید گرمی کی لپیٹ میں رہے ، زیریں سندھ اور جنوبی پنجاب کے بیشتر شہروں میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے بھی اوپر رہا ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں