عید کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری، محکمہ موسمیات نے بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

لاہور (پی این آئی) عید کیلئے ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری، مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہونا شروع، عید الاضحٰی پر شدید پری مون سون بارشوں کا امکان۔

 

 

تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ 25 سے 30 جون تک بالائی اور وسطی علاقوں میں آندھی /گرج چمک کے ساتھ پری مون سون بارشیں ہو سکتی ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق مرطوب ہوائیں بحیرہ عرب سے ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں۔اس کے علاوہ 25 جون سے ایک مغربی ہواوں کا سلسلہ ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کا بھی امکان ہے۔جس کے باعث 24 جون سے 30 جون کے دوران اسلام آباد، راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال، سوات، مانسہرہ، کوہستان، ایبٹ آباد،ہری پور، پشاور، مردان، صوابی، نوشہرہ، کرم، بنوں، لکی مروت، کوہاٹ، میانوالی، سرگودھا، حافظ آباد، منڈی بہائو الدین، سیالکوٹ، نارووال، لاہور، گوجرانوالہ، گجرات، شیخوپورہ، فیصل آباد، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ میں تیز ہوائوں اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 26سے 29جون کے دوران بارکھان، لورالائی، سبی، نصیر آباد، قلات، خضدار، ڑوب، زیارت، موسیٰ خیل، ڈی ا?ئی خان، کرک، وزیرستان، ڈی جی خان، راجن پور، ملتان، بھکر، لیہ، کوٹ ادو، بہاولپور، بہاولنگر، ساہیوال،پاکپتن، اوکاڑہ میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ بعض مقا مات پرتیز / موسلادھار بارش کی توقع ہے جبکہ سکھر اور جیکب آباد میں 27 / 28 جون میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ۔بارش کے باعث گرمی کی موجودہ لہر میں کمی کا امکان ہے۔

 

 

موسلا دھار بارش کے باعث 26 اور 27 جون کو اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور، گوجرانوالہ اورلاہور کے نشیبی علاقوں میں اربن فلڈ نگ کا خدشہ جبکہ مری، گلیات، کشمیر، گلگت بلتستان اور خیبر کے پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کا بھی خدشہ ہے۔ موسلا دھار بارش سے 27 جون کو ڈی جی خان اور شمال مشرقی بلوچستان کے ملحقہ پہاڑی علاقوں میں سیلابی صورت حال کا اندیشہ ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق اس دوران مسافروں اور سیاحوں کو کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت کی جاتی ہے۔ کسان حضرات موسمیا تی پیش گو ئی کو مدنظر رکھتے ہوئے اپنے زرعی معاملات ترتیب دیں۔آندھی/جھکڑ / گرج چمک اور شدید بار شوں کے باعث کمزور انفرا سٹرکچر جیسے کے بجلی کے کھمبے، سولر پینل وغیرہ کو نقصان پہنچ سکتا ہے اس دوران عوام کومحفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں