گرمی کے ستائے عوام تیاری پکڑ لیں ، ملک کے کن علاقوں میں بارش کا امکان ؟محکمہ موسمیات کی پیش گوئی

اسلام آباد (پی این آئی )ملک کے بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 04سے06ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے جبکہ سندھ ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہے ۔محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔

تاہم مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گردونواح میں آندھی/جھکڑ چلنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔اسی طرح ہفتہ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان ہے ۔ تاہم مشرقی بلوچستان، شمال مشرقی پنجاب،بالائی خیبر پختونخوا،کشمیر اور گردو نواح میں آندھی/جھکڑ چلنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشترعلاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا۔گزشتہ روزریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت:نوکنڈی 49، نورپورتھل 47، اٹک، ڈی آئی خان اورسبی میں46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close