محکمہ موسمیات نے بارش کی پیشنگوئی کر دی

لاہور(پی این آئی) لاہور میں گرمی کی لہر میں کمی متوقع ہے ۔محکمہ موسمیات نے 25 جون کو شہر میں بارش کا امکان ظاہر کر دیا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ 25 جون سے 30 جون تک شہر بھر میں گرج چمک کے ساتھ ابر رحمت برسے گی ۔دوران عید موسم خوشگوار رہے گا ، ماہرین نے شہریوں کو سیاحتی مقامات کی جانب موسمی صورتحال مد نظر رکھتے ہوئے رخ کرنے کی ہدایات کر دی ۔غیر ضروری سفر سے شہری اجتناب کریں ۔ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ چاولوں کی فصلوں کے لیے یہ بارشیں فائدہ مند ثابت ہونگی۔واسا حکام سمیت دیگر محکموں کو الرٹ رہنے کی ہدایات جاری ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close