شدید گرمی کے مارے ہوئے شہریوں کو ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی گئی

اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے شہریوں کو اچھی خبر سنادی ، ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلادھار بارش ہوگی۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 25 جون سے پاکستان میں پری مون سون کا آغاز ہوجائے گا ، اس دوران ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں موسلادھار بارش کا امکان ہے ، بارشوں کا یہ سلسلہ 30 جون تک وقفے وقفے سے جاری رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ پری مون سون کے اس سپیل کے دوران اسلام آباد ، راولپنڈی ، مری، جہلم ، سیالکوٹ ، چکوال ، سوات ، چترال ، مانسہرہ ، گلگت ، ایبٹ آباد ، بارکھان ، سبی ، نصیر آباد اور ژوب میں موسلادھار باشیں ہوں گی ۔ حکام کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے جبکہ گلیات، مری، آزاد کشمیر ، بالائی خیبر پختونخوا اور گلگت بلتستان کے بعض علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ بھی ہو سکتی ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close