ملک کے بیشتر علاقوں میں شدید گرمی لیکن کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے خوشخبری سنا دی

اسلام آباد(پی این آئی)جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب جبکہ میدانی علاقوں میں بعد از دوپہر گرد آلود ہوائیں /جھکڑ چلنے کا امکان۔ تاہم شمالی مشرقی بلوچستان، کشمیر اور گردو نواح میں آندھی/جھکڑ چلنےاورگرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔22 سے 24 جون کے دوران ملک کےزیادہ تر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیشگوئی۔ بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد،بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 04سے06ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے جبکہ سندھ ، جنوبی پنجاب اوربلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 02 سے04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہا۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی49، دالبندین48،سبی،دادو اور نورپور تھل میں46ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں