لاہور(پی این آئی) عیدالاضحی کے روز موسم کیسا ہوگا؟ ٹھنڈی ٹھنڈی خوشخبری سنا دی گئی۔۔ شہر لاہور میں گرمی نے دن بھر خوب تیور دکھائے ، ہر جاندار چیز گرمی سے ستائی نظر آئی درجہ حرارت زیادہ سے زیادہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا
۔ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی بھی امکان ظاہر نہیں کیا گیا تاہم ماہرین نے شہریوں کی عید پر بارش کی نوید سنا دی۔ماہرین موسمیات شاہد عباس نے پچیس سے 30 جون تک لاہور میں ابر رحمت برسنے کی پیشگوئی کر دی۔ ان کا کہنا تھا کہ بارشوں کے باعث عید پر موسم خاصا خوشگوار رہنے کا امکان ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں