اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات نے 21سے 24 جون کے دوران ملک کےزیادہ تر علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کی پیشگوئی کر دی ۔
بالائی اور وسطی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں دن کا درجہ حرارت 04 سے 06 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کی توقع ہے ۔سندھ ، جنوبی پنجاب اور بلوچستان میں دن کا درجہ حرارت 02 سے 04 ڈگری سینٹی گریڈ معمول سے زیادہ رہنے کا امکان ہےجبکہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔ ڈیرہ غازی خان ، ملتان ، بہاولپور اور ملحقہ علاقوں میں بعد دوپہر گرد آلود ہوائیں چلنے کا امکان ہے ،بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا۔بلوچستان کے مشرقی اور جنوب مغربی علاقوں میں موسم شدید گرم رہے گا، شام یا رات میں خضدار،پنجگور اورآواران میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے ۔سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا اور کشمیر میں چند مقامات پرتیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں