اسلام آباد (پی این آئی)پیر کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔ تاہم بعد دوپہر/شام خیبر پختونحوا ، شمال مشرقی وجنوبی پنجاب اور کشمیر میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔منگل کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں دن کے اوقات میں موسم خشک اور شدید گرم رہے گا۔ تاہم بالائی خیبر پختونحوا ، شمال مشرقی پنجاب اور کشمیر میں آندھی/ جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔ تاہم بالائی پنجاب ،ڈی جی خان، خیبر پختونخوا، کشمیر اور خضدار میں چند مقامات پر آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔گزشتہ روز ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : جیکب آباد اور نوکنڈی میں 46ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں