آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی) آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ پیر کے روز موسم کی صورتحال کےمتعلق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور گرم رہے گا، دیر، مالاکنڈ، سوات ،کوہستان، پشاور، کوہاٹ،میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ ایبٹ آباد، بنوں، وزیرستان اور کرم میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم رہے گا۔ جبکہ سیالکوٹ، لاہور، سرگودھا، میانوالی، بھکر اور لیہ میں آندھی جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاا مکان ہے، مری ،گلیات سمیت خطہ پوٹھوہار، گوجرانوالہ میں بھی آندھی جھکڑ چلنے اورگرج چمک کے ساتھ بارش کاا مکان ہے۔ محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، جبکہ خضدار،قلات، بارکھان، کوئٹہ اور زیارت میں چند مقامات پر آندھی جھکڑ چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں