اسلام آباد (پی این آئی) محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مشرقی سندھ، مشرقی بلو چستان، پنجاب، خطہ پوٹھوہار میں بارش اور آزادکشمیر اور خیبر پختونخوا میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔۔۔۔۔ پیشگوئی کے مطابق اسلام آباد میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے،بارکھان، خضدار، سبی، نصیر آباد، لسبیلہ، ژوب، گوادر میں بارش جبکہ اورماڑہ، اوتھل، بیلہ اور آواران میں بارش اور چند مقامات پر ژالہ باری کی پیشگوئی کی گئی ہے۔۔۔۔
محکمہ موسمیات کے مطابق مری، گلیات، خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، لاہور، ساہیوال، اوکاڑہ، سرگودھا، میانوالی، خوشاب، نورپور تھل، منڈی بہاؤالدین، فیصل آباد، حافظ آباد، قصور، لیہ، بھکر، ملتان میں بارش جبکہ راجن پور، بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یار خان میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔۔۔۔۔ یہ بھی بتایا گیا ہے جو مٹھی، سانگھڑ، خیرپور، مٹیاری، نگر پارکر، عمر کوٹ، بے نظیر آباد، جیکب آباد، کشمور، لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ اور شکارپور میں بارش جبکہ بدین، میر پور خاص، ڈپلو اوراسلام کوٹ میں طوفانی بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ ٹھٹھہ، کراچی، حیدر آباد، سکھر، گھوٹکی اور نوشہرو فیروز تیز بارش کا امکان ہے۔۔۔۔محکمہ موسمیات نے دیر، مالاکنڈ،کوہستان، کرم،ایبٹ آباد،مانسہرہ، بالاکوٹ اور پشاور میں بارش جبکہ کوہاٹ، بنوں، کرک، وزیرستان، ڈی آئی خان میں بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں