محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید بارش کی پیشگوئی کردی

اسلام آباد (پی این آئی)انتہائی شدید سمندری طوفان بپر جوائے کمزور ہو کر سمندری طوفان میں تبدیل ہو چکا ہے جوکراچی سے تقریباً 270 کلومیٹر مشرق میں، ٹھٹھہ سے 180 کلومیٹر جنوب مشرق میں اور کیٹی بندر سے مشرق-جنوب مشرق میں 200 کلومیٹر کے فاصلے پر عرض بلد°N 23.8 اور طول بلد °E69.4 کے قریب واقع ہے۔ سمندری طوفان آج دوپہر تک مزیدکمزور ہو گا اور شام تک ہوا کے شدید کم دباؤ میں تبدیل ہو جائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق جمعه کے روز سندھ، مشرقی بلو چستان، بالائی /مشرقی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونحوا میں آندھی/گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری / موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ جنوب مشرقی سندھ میں شدید آندھی/ اور گرج چمک کے ساتھ بارش جبکہ کہیں کہیں پر شدید سے شدید ترموسلادھار / طوفانی بارش متوقع ہے ۔ ملک کے میدانی اضلاع میں جھکڑ/آندھی چلنے کا امکان ہے ۔

اسی طرح ہفتہ کے روز جنوب مشرقی سندھ، مشرقی بلو چستان، بالائی /مشرقی پنجاب ، خطۂ پوٹھوہار، کشمیر اور خیبر پختونحوا میں آندھی/گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری / موسلادھار بارش کا امکان ہے ۔ جنوب مشرقی سندھ میں شدید آندھی/ اور گرج چمک کے ساتھ موسلادھار / طوفانی بارش متوقع ہے۔ ملک کے میدانی اضلاع میں جھکڑ/آندھی چلنے کا امکان ہے۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم بالائی پنجاب، اسلام آباد، بالائی خیبرپختونخوا، کشمیر، زیریں سندھ اور شمالی بلوچستان میں آندھی اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close