سمندری طوفان بپرجوائے پاکستان کے انتہائی قریب آگیا، خطرے کے سائرن بجا دیے

کراچی(پی این آئی) خطرے کے سائرن بجا دیے۔۔ بپرجوئے طوفان پاکستان اور بھارت کے مزید قریب آگیا۔۔ پاکستان میٹرولوجیکل ڈیپارٹمنٹ نے سمندری طوفان پر الرٹ جاری کردیا۔

بپرجوئے طوفان کیٹی بندر کے ساحل سے صرف130کلومیٹردورہے،طوفان ٹھٹھہ سے 210کلومیٹر اور کراچی کے جنوب سے 220کلومیٹر دورہے۔بحیرہ عرب میں طوفان کے سبب 25سے 30فٹ بلند لہریں ریکارڈ کی گئی ہیں،بپرجوئے طوفان سے کیٹی بندر کی ساحلی پٹی سب سے زیادہ متاثر ہو گی،ٹھٹھہ سجاول بدین کے ساحلی علاقے بھی سمندری طوفان کی لپیٹ میں آئیں گے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں