تیزطوفانی ہواؤں کے سلسلہ شروع ہوگیا، محکمہ موسمیات نے الرٹ جاری کر دیا

عمرکوٹ(پی این آئی)ضلع عمرکوٹ میں بھی سمندری طوفان بپر جوئے کے آثار ظاہر ہونا شروع ہوگئے ہیں۔عمرکوٹ میں تیزطوفانی ہواؤں کے سلسلہ شروع ہوگیا۔ محکمہ موسمیات کی پیشنگوئی کےبعد ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ ڈاکٹر ایم بی راجہ دھاریجو نے طوفان سے نمٹنے کےلیےتمام حفاظتی اقدامات کو حتمی شکل دےدی ، فوج اور رینجرز وغیرہ کو الرٹ کردیاگیاہے۔

 

 

 

 

چاروں تحصیلوں میں خصوصی کنڑول روم قائم کردیےگئےہیں۔ سمندری طوفان کے باعث خدشہ ہےکہ عمر کوٹ میں کئی علاقے زیر آب آسکتے ہیں جہاں لاکھوں ایکڑ پر کھڑی تیار فصلیں تباہ ہوجائیں گی، ضلع کے بیراجی علاقے زیرآب آنے سے لاکھوں افراد محصور ہوسکتے ہیں، متوقع طوفانی بارشوں کے باعث ڈپٹی کمشنر نے ضلع میں ایمرجنسی نافذ کردی ہے۔ڈپٹی کمشنر نےعمرکوٹ ضلع کےچاروں تعلقوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو متوقع بارشوں کے پیش نظر انتظامات مکمل کرنے احکامات جاری کردیئے ہیں، عمرکوٹ ضلع میں متوقع بارشوں سے 10یونیں کاؤنسلز کو انتہائی خطرناک قرار دیا گیا۔ہنگامی صورتحال کے نتیجے میں ریسکیو کےلیے 1122کی خصوصی گاڑیاں اور ریگستانی علاقے تھر میں ریت پر چلنے والی کیکڑا گاڑیاں بھی طب کرلی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close