آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ محکمہ موسمیات نے آندھی اور موسلادھار بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

 

اسلام آباد(پی این آئی) آج کہاں کہاں بارش کا امکان ہے؟ ۔۔ بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم شدید گرم اور مرطوب رہے گا۔تاہم کشمیر ، بالائی پنجاب ، اسلام آباد ،گلگت بلتستان، خیبر پختونحوا، مشرقی وجنوبی بلوچستان اوروسطی سندھ میں آندھی/گرد آلود ہوائیں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا امکان۔

 

 

زیریں سندھ میں شدید آندھی/گرد آلود ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش اورچند مقا مات پر موسلادھار بارش کا امکان ہے۔ ملک کے میدانی اضلاع میں جھکڑ/آندھی چلنے کا امکان۔گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تاہم بالائی خیبرپختونخوا ، بالائی پنجاب کشمیر ، گلگت بلتستان اور زیریں سندھ میں چند مقامات پر بارش ہوئی۔تاہم سب سے زیادہ بارش: دیر (اپر10)، میر کھانی08، کالام 06، پٹن 05، چترال 03، کاکول 02، سیدو شریف 01،پنجاب : حافظ آباد 04، مری 03، کشمیر: راولاکوٹ 02 ، گڑھی دوپٹہ 01، گلگت بلتستان : گوپس 01، سندھ: بدین میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت47 ،دادو ، بھکر، دالبندین، سبی اورجیکب آباد میں 44ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں