پانچ دن طوفانی بارشوں کا امکان، الرٹ جاری کر دیا گیا

کراچی (پی این آئی) شہر قائدؒ کراچی میں ممکنہ سمندری طوفان اور موسلادھاربارشوں کے دوران پروازوں کو کہاں موڑا جائے گا، پی آئی اے نے الرٹ جاری کر دیا۔ بحیرہ عرب میں سمندری طوفان کی شدت برقرار ہے تاہم کراچی سے 760 کلو میٹر دور ہے۔ محکمہ موسمیات کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ طوفان کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار 150 سے 160 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے۔ 14 جون کی صبح تک طوفان کا سسٹم شمال کی جانب بڑھے گا۔

موسم کا حال بتانے والوں نے بتایا ہے کہ سمندری طوفان بائپر جوائے سے موسلادھار بارشوں کا امکان ہے۔ ٹھٹھہ ، سجاول ، بدین ، تھرپارکر اور عمر کوٹ میں 13 سے 17 جون تک بارشیں متوقع ہیں جبکہ کراچی میں 13 سے 16 جون تک بارشوں کا امکان ہے۔پی آئی اے کے الرٹ میں کہا گیا ہے کہ کراچی میں طوفانی بارشوں کے دوران پروازوں کو ملتان اور لاہور ائیرپورٹ کی جانب موڑا جائےگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close