کراچی()چیف میٹرولوجسٹ سردار سرفراز نے کہاہے کہ بائپرجوائے ایکسٹریملی سیوپر سائیکلونک سٹارم بن چکا ہے ،سمندری طوفان کراچی کے جنوب سے 770 کلومیٹر دور ہے،بائپرجوائے ٹھٹھہ کے جنوب سے 750 کلومیٹردور ہے ،طوفان اوڑماڑہ کے جنوب مشرق سے 860 کلومیٹر کے فاصلے پر ہے۔
چیف میٹرولوجسٹ کاکہناہے کہ سمندری طوفان کا یہ سسٹم شمال کی جانب بڑھتا رہے گا،سسٹم کے مرکز میں ہواؤں کی رفتار140 سے 160 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے،سسٹم کے مرکز اور اطراف میں لہریں 30 سے 40 فٹ بلند ہو رہی ہیں،طوفان بھارتی خلیج کچ اور جنوب مشرقی سندھ کے درمیان ٹکرا سکتا ہے،طوفان کے اثرات کا اندازہ اس کے ٹکرانے کی شدت پر منحصر ہے۔سردار سرفرازکاکہناتھا کہ اگر طوفان کمزور ہوتا ہے تو اس کی شدت شدید سمندری طوفان کی رہے گی، کے ٹی بندر پر لہریں 8 سے 10 فٹ بلند ہو سکتی ہیں۔محکمہ موسمیات کا مزید کہناتھا کہ طوفان کا رخ شمال اور شمال مشرق کی سمت ہے،،جنوب مشرقی سندھ میں تیزہواؤں ، گرج چمک کےساتھ موسلادھار بارش کاامکان ہے، اس دوران ہوائیں 60 سے 80 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل سکتی ہیں،ٹھٹھہ، سجاول، بدین ، تھرپارکر، میرپور خانن میں 13 جون کی شام یارات سے موسلادھار بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات کا مزید کہناہے کہ طوفان کی بحیرہ عرب میں موجودگی تک سمندر میں شدید طغیانی رہے گی ،ماہی گیرآج سے سمندری طوفان کے اختتام تک کھلے سمندر میں نہ جائیں،محکمہ موسمیات کا سائیکلون وارننگ سینٹر سسٹم کو مانیٹر کررہاہے ۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں