بارشیں ابھی تھمی نہیں، محکمہ موسمیات نے پیشنگوئی کر دی

اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق اتوار کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب جبکہ وسطی وجنوبی علاقوں میں شدید گرم رہے گا۔تاہم شمال مشر قی پنجاب ،بالائی خیبر پختونحوا اورکشمیر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔

گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔تاہم بالائی پنجاب، بالائی بلوچستان اورکشمیر میں تیز ہواؤ ں اورگرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔ سب سے زیادہ بارش: راولاکوٹ38،کوٹلی 03، بلوچستان: ژوب 14، اورماڑہ 02، بار کھان 01،خیبر پختونحوا:بنوں 27، پنجاب : گجرات 14،جہلم ،چکوال02، منگلہ ،گوجرا نوالہ میں 01 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ِ آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت ،سبی46،: جیکب آباداوردادو میں 45ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔ سمندری طوفان “BIPARJOY کراچی کے جنوب میں تقریباً 910 کلومیٹر کے فاصلے پر عرض بلد 16.7°N اور طول بلد 66.4°E کے قریب واقع ہے۔ جواگلے 18سے 24 گھنٹوں کے دوران شمال/شمال مشرق کی جانب بڑھنے کا امکان۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close