گرمی ختم، بارشیں شروع، مغربی ہوائوں کا سلسلہ کب تک اور کہاں کہاں برسے گا؟ پیشنگوئی کر دی گئی

اسلام آباد(پی این آئی) ویدر بسٹرز پاکستان کے مطابق مغربی ہواؤں کا نیا سلسلہ پاکستان میں داخل، جس کے سبب اٹک سے گوجرانوالہ تک گرج چمک اور آندھی کیساتھ بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

اب سے اگلے 2 گھنٹوں میں ڈی آئی خان، بھکّر، پشاور، میانوالی، سرگودھا، لاہور، سیالکوٹ، گوجرانوالہ، جہلم، چکوال، تلہ گنگ، فیصل آباد، قصور، ڈی جی خان، ملتان، خانیوال، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال جبکہ سندھ اور بلوچستان میں لسبیلہ، دادو، جامشورو، کیچ، اواران اور گوادر کے مختلوف علاقوں میں گرد آلود آندھی کیساتھ بارش/ ژالہ باری کی توقع ہے۔ ہواؤں کی رفتار 70 سے 90 کلومیٹر فی گھنٹہ تک پہنچ سکتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close