محکمہ موسمیات نے طوفانی بارشوں کی پیشنگوئی کر دی

کراچی (پی این آئی) سندھ اور مکران کے ساحلی علاقے میں 13 اور14 جون کو تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔ محکمہ موسمیات کے حکام کا کہنا ہے کہ خطرناک سمندری طوفان بائپر جوائے رخ تبدیل کر کے پاکستانی ساحل کی جانب بڑھ سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری طوفان بائپر جوائے رخ تبدیل ہونے کے بعد شمال اور شمال مشرق کی جانب بڑھ رہا ہے، جو بائپر جوائے مکران کے ساحل کی طرف آ سکتا ہے، طوفانی نظام میں مسلسل تبدیلی کے باعث سمندری طوفان میں مزید شدت بھی آ سکتی ہے، ماہی گیر 12 جون سے سمندر میں نہ نکلیں ، اونچی لہروں کی وجہ سے ساحلی علاقے متاثر ہو سکتے ہیں ، سندھ اور مکران کے ساحلی علاقے میں 13 اور14 جون کو تیز ہوائیں اور بارش متوقع ہے۔پاکستان میٹرولوجیکل ڈپارٹمنٹ کا کہنا ہے کہ پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ سندھ اور بلوچستان ساحلی علاقوں میں مقیم لوگوں کا تحفظ یقینی بنائیں، مسلسل طوفان کا مشاہدہ کر رہے ہیں، 6 بین الاقوامی ذرائع سے بھی سسٹم کی معلومات اکٹھی کی جارہی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں