اسلام آباد(پی این آئی)محکمہ موسمیات کے مطابق جمعرات کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔ تاہم شمال مشرقی اورجنوبی پنجاب ،اسلام آباد،بالائی خیبر پختونحوا،شمال مشرقی بلوچستان، گلگت بلتستان اورکشمیر میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش اور چند مقا مات پر ژالہ باری کا بھی امکان۔
گذشتہ 24 گھنٹے کا موسم ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہا ۔ تاہم پنجاب ،کشمیر اور کاکول میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی ۔سب سے زیادہ بارش(ملی میٹر): پنجاب :لاہور(لکشمی چوک 78، چوک قرتبہ70 ، مغل پورہ 51، تاج پورہ ، چوک ناخدہ 50، ایئر پورٹ 48، اپر مال43، شاہی قلعہ 41، سٹی 30، ہیڈ آفس واسا 27، نشتر ٹاؤن 17، گلشن راوی 16،جوہر ٹاؤن 15 ، اقبال ٹاؤن14، فرخ آباد10، ثمن آباد 09 )،مری 41، سیالکوٹ(ایئر پورٹ 29، سٹی 05)، منڈی بہاؤالدین 19، گوجرانوالہ 15، رحیم یار خان 14، نارووال10، خانپور، منگلہ 05، قصور 03، گجرات، جوہر آباد 02، کشمیر: راوالاکوٹ 09 ،کوٹلی 04،خیبر پختونخوا: کاکول میں 03ملی میٹر بارش ریکا رڈ کی گئی ۔آج ریکارڈکیےگئےزیا دہ سے زیادہ درجہ حرارت : تربت 50،نوکنڈی اور دالبندین میں 45 ڈگر ی سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں