بارشیں برسانے والے تین طاقتور سسٹم ملک میں داخل، محکمہ موسمیات نے گرمی سے بے حال پاکستانیوں کو نوید سنا دی

لاہور (پی این آئی) جون میں پنجاب میں بارش برسانے والے مزید تین سسٹم داخل ہوں گے۔چیف میٹرولوجسٹ چوہدری اسلم نے جیو ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سردیوں کی مغربی ہواؤں کا سلسلہ گرمیوں میں منتقل ہو رہا ہے اور ان کی وجہ سے بارشیں ہو رہی ہیں۔

انہوں نے کہا جون میں درجہ حرارت 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہے گا اور گرمی میں اضافے کی وجہ سے بارش کا امکان ہے، درجہ حرارت بارش کی وجہ سے نیچے آ جائے گا۔ آئندہ 24 گھنٹوں میں لاہور سمیت پنجاب میں ہلکی بارش کا امکان ہے۔مئی میں 127 فیصد زیادہ بارشیں ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ 63 سالوں میں دوسری مرتبہ مئی اتنی بارش ریکارڈ ہوئیں۔جبکہ واسا لاہور کی طرف سے منگل کے روز شہر میں ہونے والی بارش کا ریکارڈ جاری کر دیا گیا۔ ریکارڈ کے مطا بق اب تک جیل روڈ پر 18 ملی میٹر، ہیڈ آفس گلبرگ 15 ملی میٹر ، لکشمی چوک 55 ملی میٹر ، اپر مال پر 21 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ مغلپورہ 21 ملی میٹر ،تاجپورہ 22 ملی میٹر جبکہ چوک ناخدا میں 10 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی۔ علاوہ ازیں پانی والا تالاب 27 ملی میٹر، فرخ آباد 10، گلشن راوی 1، اقبال ٹاون 5، قرطبہ چوک 43اور سمن آباد میں 6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اب تک سب سے زیادہ بارش 55 ملی میٹر لکشمی چوک میں ریکارڈ کی گئی ۔اس مو قع پرایم ڈی واسا غفران احمد نے بتا یا کہ واسا لاہور کے افسران،عملہ اور مشینری فیلڈ میں متحرک ہے اورنشیبی علاقوں سے ترجیحی بنیادوں پر نکاسی آب کو یقینی بنایا جا رہا ہے

یہ بھی بتایا گیا ہے کہ محکمہ موسمیات کے مطابق مون سون کے آغاز کے دوران معمول یا معمول سے کم بارشوں کا امکان ہے، شمالی علاقوں میں معمول سے تھوڑی زیادہ بارشیں متوقع ہیں جبکہ مون سون کا سلسلہ جولائی سے ستمبر تک جاری رہے گا،مون سون کے دوران درجہ حرارت معمول یا معمول سے زیادہ ہونے کا امکان ہے،موسلادھار بارشوں کے باعث اربن اور فلیش فلڈ نگ ہو سکتی ہے، بالائی خیبر پختونخوا کشمیراورگلگت بلتستان میں درجہ حرارت بڑھنے سے گلیشیرز پگھلنے سے دریاوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ کا امکان ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں